بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کیا گیا تو پورے خطے کو نقصان ہوگا‘ سرتاج عزیز

datetime 13  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان میں سٹریٹیجک ڈیپتھ کا تصور ختم ہوچکا ہے‘ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کیا گیا تو پورے خطے کو نقصان ہوگا‘ پاکستان کے پاس نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں‘ افغان مہاجرین کے کیمپ دہشت گردوں کی محفوظ جنت بنتے جارہے ہیں۔ وہ پیر کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ و دفاع کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں اپنی بالادستی چاہتا ہے۔ پاکستان نے قومی مفادات کے لئے امریکی کانگریس میں لابی کے لئے دو لابسٹس کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف سولہ کے معاملے پر امریکی انکار کے بعد ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے حصول کے لئے روس‘ اردن اور دیگر ممالک سے رجوع پر غور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشیدگی نہیں چاہتے بھارت کی جانب امریکی جھکاؤ خطے میں عدم توازن کا باعث بنا تو پاکستان کے پاس نیوکلیئر کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ پاکستان خطے میں بھارتی بالادستی کی خواہش کا چھ دہائیوں سے موثر مقابلہ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سفارتی سطح پر ہرگز تنہا نہیں ہوا بلکہ قابل اطمینان کامیابیاں حاصل کررہا ہے۔ امریکہ پر ہمارا انحصار درحقیقت کچھ بھی نہیں۔ بھارت کے خلیجی ریاستوں میں تعلقات معاشی سطح کے ہیں۔ ان حالات کے باوجود ہماری معیشت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ چین اور وسطی ایشیاء کے ممالک کے ساتھ ہمارے بہتر تعلقات اہم کامیابی ہے۔ ہم نے پہلے بھی اپنے مفادات اور سالمیت کا دفاع کیا ہے دنیا ہمارے مذاکرات کے عمل کی حمایت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر پابندیوں کے باعث تعلقات آگے نہیں بڑھے اب راستے کھل رہے ہیں۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ افغان مہاجرین کے کیمپ دہشت گردوں کی محفوظ جنت بنتے جارہے ہیں۔ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کیا گیا تو پورے خطے کو نقصان ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…