جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

اقوام متحدہ کے امن آپریشن والے علاقوں میں تنازعات کے سیاسی حل کی ضرورت ہے ٗپاکستان

datetime 12  جون‬‮  2016 |

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن آپریشن والے علاقوں میں تنازعات کے سیاسی حل کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن آپریشن کے دوران شہریوں کے تحفظ کے موضوع پر ایک مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن اور استحکام کے قیام کیلئے اقوام متحدہ کے امن آپریشنز والے علاقوں میں تنازعات کے سیاسی حل پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آپریشن شروع کرنے سے قبل مسائل کے سیاسی حل کو مدنظر رکھا جائے کیونکہ صرف اسی صورت میں ہی پائیدار اور مستقل امن وسلامتی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس صورتحال میں شہریوں کی حفاظت کی بنیادی ذمہ داری میزبان ملک پر عائد ہوتی ہے تاہم تنازعات کو منظر عام پر لانے سے پہلے اس کے تدارک ، مسئلے کے اسباب پر غور اور اس کے حل کیلئے جامع سیاسی ذرائع کا استعمال وہ عوامل ہیں کہ جس سے شہریوں کی حفاظت کو موثر انداز میں یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے پیس کیپنگ آپریشن میں خواتین کی شمولیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بہتر نتائج آنے کی توقع ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پیس کیپنگ آپریشن میں شہریوں کی حفاظت کیلئے دیگر ذرائع کے علاوہ ایڈوکیسی ، ارتباط اور مقامی کمیونٹی سے روابط کا فروغ ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس طرح کے آپریشنز کیلئے مناسب مالی وسائل کی فراہمی بھی ضروری ہے کیونکہ اس کے بغیر اہداف کا حصول ممکن نہیں ہوتا۔ انہوں نے عالمی ادارے کے امن مشن میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی افواج نے عوامی جمہوریہ کانگو، دارفور ، آئیوری کوسٹ ، وسطی افریقی جمہوریہ اور لائبیریا میں قیام امن کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کیا۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…