جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

سینیٹرحافظ حمد اللہ اور ماروی سرمد کی لڑائی‘ شیریں مزاری نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 11  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمد اللہ اور معروف سماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان تلخ کلامی، پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری پارلیمنٹ میں اپنی تضحیک کا معاملہ بھول گئیں اور ماروی سرمد کی حمایت میں بڑا اعلان کر دیا۔ شیریں مزاری نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمد اللہ کا ماروی سرمد کے ساتھ سلوک انتہائی نا مناسب اور ہتک آمیز ہے، شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ وہ اس سلوک پر سراپا احتجاج ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں خواتین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے‘ اس کی روک تھام کرنا ہوگی۔
شیریں مزاری نے کہا کہ قانون ساز ادارے اس معاملے پر نوٹس لیں، خواتین کیخلاف تشدد ہو رہا ہے اس پر کارروائی ہونی چاہئے، شیریں مزاری کی تقریر کے جواب میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ خواتین جہاں بھی ہوں وہ انتہائی قابل احترام ہیں۔ شیریں مزاری نے کہا کہ اگر ان معاملات پر نوٹس نہ لیا گیا تو وہ اب احتجاج کر رہی ہیں اور آئندہ بھی شدید احتجاج کریں گی۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…