نئی دلی قدرت کا نظام کچھ ایسا ہے کہ بچے کو جنم دینے کی ذمہ داری عورت کو سونپی گئی ہے لیکن بعض اوقات قدرت ایسے حیرت انگیز کرشمات بھی دکھا دیتی ہے کہ جن پر یقین کرنا مشکل ہوتا ہے۔بھارت میں ایک 22 سالہ مرد نے جڑواں بچوں کو جنم دے دیا ہے اور وہ خود اور ڈاکٹر بھی حیران ہیں کہ یہ حیرت انگیز کام کیسے ممکن ہوا۔ اس شخص کی پیدائش بطور مرد ہوئی اسے کبھی بلوغت کے عمل سے نہیں گزرنا پڑا اور اس وقت بھی اس کے کروموسوم 95 فیصد مردانہ ایکس وائے کروموسوم ہیں۔ لیکن اس کے باوجود اس کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوگئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی ظاہری شکل و صورت خواتین جیسی ہے لیکن اصل میں یہ چند سال قبل تک ناصرف اندرونی زنانہ اعضاءسے محروم تھا بلکہ اس میں بچہ دانی کا وجود بھی نہ ہونے کے برابر تھا۔ چونکہ اسے عورت بننے کا شوق تھا اس لئے اس نے تولیدی صحت کا علاج شروع کروایا اور ہارمونز کے ذریعے اندرونی اعضاءکی نشوونما کا عمل شروع کیا۔ بعدازاں اس نے ایک مرد کے ساتھ تعلق بھی استوار کرلیا اور اگرچہ اسے خود بھی امید نہیں تھی اور نہ ہی ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ یہ ماں بننے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اس کے حاملہ ہونے پر سب کی حیرت کی انتہا نہ رہی اور اب جڑواں بچوں کی پیدائش پر تو ہر سننے والا دنگ رہ گیا ہے۔ ڈاکٹر سنیل جندل کا کہنا ہے کہ ”ماں“ اور جڑواں بچے بخیریت ہیں بچوں میں سے ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔خبر کا حوالہ
تاریخ میں پہلی مرتبہ’ میڈیکل مرد‘نے جڑواں بچوں کو جنم دے دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسلحہ لائسنس کے درخواست گزاروں کیلیے اہم خبر
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)
-
شعیب ملک کی چوتھی شادی ،افواہوں پر ردعمل سامنے آگیا
-
’’نئے صوبوں کا قیام‘‘ ن لیگ نے بڑا فیصلہ کر لیا!
-
15 دن کے ویزے پر 33 سال تک جاپان میں رہنے والا شخص گرفتار؛ پولیس کو کیسے چکمہ دیا؟
-
بھارت: حاملہ انفلوئنسر کو درخت سے باندھ کر زندہ جلانے کا ہولناک واقعہ
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
نیا اسپیل ،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
روزے کب شروع ہوں گے؟ رمضان المبارک 2027 کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آگئی
-
ایک شناختی کارڈ پر سمیں کتنی مل سکتی ہیں؟ پی ٹی اے نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
گمنامی کی زندگی گزارنے والی ماضی کی ہیروئن کی اپنی ویڈیو وائرل ہونے پر مداحوں سے اپیل
-
کویت میں بڑی پابندی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان
-
وزیراعظم اپنا گھر اسکیم، قرضہ لینے والوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی



















































