شانگلہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شانگلہ اور گردو ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع شانگلہ اورگردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی 111کلو میٹر زیر زمین تھی۔ زلزلہ کے باعث لوگوں میں خوف پھیل گیا جو کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے آسمان تلے جمع ہو گئے۔ زلزلے کا دورانیہ ایک منٹ سے کم تھا تاہم شدت اس قدر زیادہ تھی کہ لوگ خوف کے مارے بے اختیار گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز مرکز افغانستان تاجکستان بارڈرکاعلاقہ تھا۔ دوسری جانب ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے بتایا ہے کہ تاحال زلزلے کے باعث کسی مقام سے عمارت کے گرنے یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی مگر نقصانات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
8 بجے تک
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
جھنگ کی طالبہ ایشال فاطمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ پنجاب حکومت نےمالی سال 27-2026کےبجٹ خدوخال کوحتمی ش...
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
لٹن داس دنیا بھر میں رضوان کو بدنام کرنے لگے
-
لاہور: بینک میں 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لیکر فرار
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر حیرن کن کمی
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
-
سولر صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ



















































