بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے صبر کا پیمانہ لبریز ،اچانک بڑا فیصلہ کر لیا

datetime 11  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز بنانے کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کے آئندہ اجلاس شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے ٹی او آرز بارے پارلیمانی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے کہ حکومت مسلسل اپوزیشن کے ٹی او آرز سے اختلاف کر تی آرہی ہے ، اس سلسلے میں شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت وزیراعظم کے احتساب کیلئے سنجیدہ نہیں ہے کسی حال میں نواز شریف کا نام شامل کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ نواز شریف کا نام شامل کیے بغیر پانامہ لیکس کی تحقیقات بے کار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا نام شامل نہ کرنے تک ٹی او آر کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔’ ٹی او آرز اجلاس میں مزید بیٹھنا فضول ہے۔
>پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ ٹی او آر کا معاملہ کھٹائی میں جاتا دکھائی دے رہا ہے کمیٹی میں بیٹھنا بے سود ہے حکومت معاملے کو طویل دینا چاہتی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹی او آر کے معاملے پر حکومت سنجیدہ نہیں ہے حکومت نے اپنا جواب دیا تھا اور ہم نے حکومت کے چار سے تین نقطے منظور کرلیے اور ایک نقطہ پر ہم نے اپنی مزید تجاویز دیں انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع کہتے ہیں پانامہ لیکس کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے تو ایسے بیانات سے کیا توقع کی جاسکتی ہے کہ حکومت کمیشن بنائے گی لگتا ہے کہ ٹی او آر کمیٹی کی ساری کارروائی بے سود ہے حکومت اسے طول دینا چاہتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…