لاہور( این این آئی )پاک فوج چھاگئی،قوم کیلئے بڑا کام کردکھایا،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیاب کارروائیوں کے باعث صرف ایک سال میں نقصانات گزشتہ مالی سال کی نسبت تقریباً 4 ارب ڈالر کم رہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق چودہ سال سے مسلسل دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کو 118 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے ۔ نقصانات کو کم کرنے کے لئے 20 نقاتی نیشنل ایکشن پلان مرتب کرکے آپریشن ضرب عضب کا باقائدہ آغاز کیا گیا ۔مالی سال 2014-15ء میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نقصان جو 9 ارب 24 کروڑ ڈالر تھا مالی سال 2015-16ء میں 5 ارب 56 کروڑ ڈالرتک رہ گیا۔ اس طرح صرف ایک سال کے دوران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 3 ارب 68 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔