پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

شرمناک الزامات،سعودی عرب میں پاکستانیوں کی بڑی تعدادگرفتار،جان کے لالے پڑ گئے

datetime 10  جون‬‮  2016 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں 29 پاکستانیوں، 19 بھارتیوں اور8امریکیوں سمیت 823مشتبہ افراد کو دہشتگردی کے شرمناک الزامات میں گرفتار کر لیا ہے۔مشتبہ افراد میں تین یورپی باشندے ،دو انڈونیشیائی،چھ فلپائنی اور 18افریقی جن کا تعلق ایتھوپیا،ایریٹیریااور نائیجیریا سے ہے بھی شامل ہیں۔غیر ملکیوں کے علاوہ 4ہزار 409سعودی شہری بھی ان الزامات کے تحت جیلوں میں ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق غیر ملکیوں میں سے چند ایک کو ان الزامات میں سزا ہوچکی ہے ٗ بیشتر مشتبہ افراد سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصورالترکی نے ریاض سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے واشنگٹن میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعود ی حکومت نے ایسے 117بینک اکاو191نٹس بھی بند کیئے ہیں جن کے ذریعے دہشت گرد گروپوں کو مالی معاونت کی جاتی تھی،اخبار کے مطابق اکاونٹس بند کرنے کا مقصد فلاحی مد میں جمع کی گئی رقوم کی دہشت گرد تنظیموں کوفراہمی کو روکنا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ نے دہشت گردوں کو فنڈنگ کرنے والے 240مشتبہ افرادکے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔الترکی نے کہا کہ ریاست نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کا راستہ روکنے کیلئے پوری سنجیدگی سے اقدامات کیئے ہیں۔انہوںں نے کہا ہم تمام بینک ٹرانزیکشنز پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ منجمند کئے گئے اکاؤنٹس کی انکوائری کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے داعش اور القاعدہ کی جانب سے کئے گئے 63دہشت گرد حملوں کو برداشت کیا ہے جن میں سے 26 گزشتہ دوسالوں میں پیش آئے ۔انہوں نے بتایا کہ اندرون ملک ہونے والے حملوں میں 200عام شہری اور پولیس اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 2015سے اب تک 2800مشتبہ افراد کو پکڑا جا چکا ہے۔دہشتگردی کے قلع قمع کیلئے سعودی حکومت نے نئے اور سخت قوانین متعارف کرائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے اسلام کے تشخص کومجروح ہونے سے بچانے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں اور دہشت گردوں کی مالی فنڈنگ روکنے کیلئے پوری منی (رقم)انٹیلی جنس تشکیل دیدی ہے جو مشکوک ٹرانزیکشنز اور لین دین کے حوالے سے تحقیقات کرنے کے اختیار رکھتی ہے۔وزارت داخلہ ان معاملات میں انویسٹی گیشن ایجنسیوں سے مکمل تعاون کرتی ہے جس کے تحت 226افراد کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے۔اس حوالے سے مکمل تفصیلات سعودی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔عرب میڈیاکے مطابق امریکیوں کی گرفتاری کے حوالے سے امریکی سفارتخانے سے معلومات لینے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے انکا ر کردیاجبکہ ایشیائی ممالک کواپنے شہریوں کی گرفتاری کا پتہ ہی نہیں تھا۔افریقی سفارتخانے فوری طور پر جواب نہ دے سکے۔عرب میڈیا کے مطابق21پاکستانیوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، ایک کو مجرم قراردیا جا چکا ہے جبکہ 6کو جلد عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ایک انڈین عدالت کے سامنے پیش کیا جائیگا جبکہ 14سے تحقیقات جاری ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق زیر حراست غیر ملکی مشتبہ افراد کی کل تعداد 823ہے۔امریکیوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے عرب نیوز کا کہنا ہے کہ 8امریکیوں میں سے ایک کو مجرم قرار دیا جا چکا ہے جس کی سزا پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا جبکہ دیگر 7سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔دریں اثنا 6افغانی بھی مجرم قرار پائے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…