کراچی (مانیٹر نگ) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے کالعدم جماعت کے کارندوں سمیت 8 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں پولیس نے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ، پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں عبدالباسط اور محمد نعمان کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے۔ وہ افغانستان سے دہشتگردی کی تربیت لے چکے ہیں ، ان کے قبضے سے اینٹی ائیرکرافٹ گن ، 70 راؤنڈز ، 5 کلو بال بیئرنگ ، ہینڈ گرنیڈ ، ڈیٹونیٹر ایک کریکر بال بم برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں ، دوسری جانب ملیر ماڈل کالونی میں پولیس نے دو مفرور مجرموں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔