اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کو معاف کرنے کی حمایت کر دی‘ نجی ٹی وی پروگرام میں اسد عمر نے کہا کہ خواجہ آصف نے معافی مانگ لی ہے تو اس معاملے کو ختم کر دینا چاہئے، اسد عمر نے کہا کہ میرے خیال میں خواجہ آصف نے ایک ایسی بات کی جو انہیں نہیں کر نی چاہئے تھی، اب جبکہ وہ معافی مانگ چکے ہیں تو میری ذاتی رائے یہ ہے کہ انہیں معاف کر دیا جائے۔اسد عمر نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے رویے میں واضح فرق آ چکا ہے، پہلے ایاز صادق نیوٹرل طریقے سے کارروائی چلاتے تھے لیکن اب وہ مکمل طور پر جانبدار نظر آتے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ خواجہ آصف کے نازیبا الفاظ معاملے پر سپیکر ایاز صادق نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف کی حمایت کی۔