بیجنگ(آئی این پی)چین نے امریکہ پر زوردیا ہے کہ چینی جزیروں کی نگرانی بند کی جائے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے جمعرات کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ مسلسل فوجی جاسوس طیاروں کے زریعے چینی پانیوں کی نگرانی کر رہا ہے جس سے چین کے میری ٹائم مفادات اور فضائی سیکیورٹی کے خطرات لاحق ہوئے ہیں ۔ چین کو دفاعی اقدامات اٹھانے کا اختیارحاصل ہے ۔ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چینی پانیوں کی مسلسل نگرانی بند کی جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے پرہیز کیا جائے ۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین کے J-10جہازنے مشرقی بحیرہ چین میں دوران پرواز امریکی طیارے کا غیر محفوظ طریقے سے تعقب کیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ چینی طیاروں نے ہمیشہ پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ طریقے سے ہی پرواز کی ہے اور چین اس سے قبل بھی امریکہ سے مطالبہ کر چکا ہے کہ غیر قانونی پروازوں کا سلسلہ بند کیا جائے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































