اسلام آباد(اے پی پی)سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ جاپان کی معاشی ترقی کی شرح بارے پائی جانے والی تشویش اور ڈالر کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں اضافے کی صورتحال ہے۔ حصص بازار میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران اہم ترین نکی 225 انڈیکس 0.91 فیصد یا 153.08 پوائنٹس کی کمی سے 16677.84 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.92 فیصد یا 12.44 پوائنٹس کی کمی سے 1338.53 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں