اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں شناختی کارڈوں کی تصدیق کیلئے شروع کی جانے والی مہم مقررہ وقت میں مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے ٗکم از کم وقت میں تصدیق کیلئے مطلوبہ سسٹم مہیا کیا جائے۔ وہ بدھ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں سیکرٹری داخلہ، نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، ڈی جی اے این ایف، چیئرمین نادرا، آئی جی اسلام آباد، ڈی جی سول ڈیفنس اور چیف کمشنر اسلام آباد نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے چیئرمین نادرا کو ہدایت کی کہ شناختی کارڈوں کی تصدیق کا کام چھ ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جائے اور اس سلسلہ میں کسی بھی سطح پر نادرا کے کسی اہلکار کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا نے 105 ملین شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کو موبائل کے ذریعے پیغام بھیجنے کیلئے بھی مدت مقرر کی ہے جس پر عملدرآمد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کا یہ اہم مقصد صرف اس وقت حاصل ہوگا جب شناختی کارڈز کی تصدیق کے عمل کو کامیاب بنا کر نادرا کے ڈیٹا بیس کے حوالہ سے بدگمانیوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ چیئرمین نادرا نے شناختی کارڈوں کی تصدیق کے حوالہ سے عوام الناس کی آگاہی کے سلسلہ میں نادرا کی جانب سے تیار کی جانے والی خصوصی میڈیا مہم کے بارے میں وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کی جانب سے مفرور ملزمان کے حوالہ سے تیار کئے جانے والے سنٹرل ڈیٹابیس فارمیٹ کی بھی منظوری دی۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے، آئی سی ٹی پولیس اور اے این ایف نے مرکزی ڈیٹا بینک کیلئے اب تک 60 ہزار 678 مفرور ملزمان کا ریکارڈ فراہم کیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد پولس نے اپریل سے لے کر اب تک 1196 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ نادرا کے تیار کردہ سنٹرل ڈیٹا بیس سے استفادہ کے ذریعے مفرور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ایف آئی اے، اے این ایف اور اسلام آباد پولیس کو بھی ہدایت کی کہ وہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے آپریشن کو تیز کریں جو مختلف مقدمات میں ملوث ہیں اور ان سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔ چوہدری نثار علی خان نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ وہ بھرتیوں کے حوالہ سے شفاف اور میرٹ پر مبنی نظام تشکیل دیں تاکہ باصلاحیت نوجوانوں کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے مساوی مواقع فراہم کئے جا سکیں۔ ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وفاقی وزیر کو پاسپورٹس کی آن لائن تجدید کے بارے میں بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے ڈی جی امیگریشن کو ہدایت کی کہ پاکستانی شہریوں کو آن لائن سہولت سے استفادہ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ اسلام آباد پولیس انہیں ہفتہ وار رپورٹ بھیجیں تاکہ 125 ملین ڈالر مالیت کے اس منصوبہ سے استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں پولیسنگ کے نظام میں بہتری پیدا کی جا سکے۔ انہوں نے آئی جی پولیس اسلام آباد کو ہدایت کی کہ آئی سی ٹی کے تمام پولیس سٹیشنوں کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کی جائے جن میں ایف آئی آرز کے اندراج اور خصوصاً مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات کا تذکرہ ہو۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں قتل، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور کار چوری کے حوالہ سے مقدمات کی ہفتہ وار تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی جائے۔
عوام تیار ہوجائیں! چوہدری نثار نے بڑا اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف
-
چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی















































