اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پٹرولیم میں 8.8لاکھ روپے کی کرپشن اور مال بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت پٹرولیم نے قومی خزانہ میں 8.8ملین کی کرپشن کے بارے میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ ہی چھپالی ہے۔ آن لائن کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق پاکستان پٹرولیم نے مختلف آئل فیلڈ کے لئے 4481444 لٹرہائی سپیڈ ڈیزل مہنگے داموں خریدا جس پر ٹرانسپورٹ (فریٹ چارجز) کی مد میں بھی88لاکھ روپے اضافی ادا کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق پی پی ایل انتظامیہ نے یہ ہائی سپیڈ ڈیزل شیل کمپنی سے خریدا تھا پی ایس او اس سے کم قیمتم پر ڈیزل دینے پر راضی تھا۔پی ایس او نے فریٹ چارجز 0.72سے1.9فی لیٹر دینے کی آفر کی۔ پی پی ایل انتظامیہ نے کم ریٹ کی بجائے شیل کمپنی کو1.48سے4.01فی لیٹر فریٹ چارجز ادا کئے جس سے قومی خزانہ کو 88لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اس بھاری کرپشن پر وزارت پٹرولیم نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جو سی ایف او، ڈی ایف اے اور ایس او فنانس پر مشتمل تھی۔ کمیٹی نے اپنی سفارشات مکمل کر کے ذمہ دار کرپٹ افراد کی نشاندہی کر کے رپورٹ سیکرٹری پٹرولیم کو ارسال کر دی ہے۔#/s#۔( علی)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں