اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تمام جہاز پی آئی اے یاپاکستان کے نہیں بلکہ کس کے نام پر ہیں؟ اہم ترین وزیرکاحیرت انگیز انکشاف

datetime 7  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کا مقصد اقتدار کا حصول ہے ٗ پانامہ لیکس کوئی مسئلہ نہیں ٗآف شور کمپنیاں قانونی ہیں ٗ پی آئی اے کے تمام جہاز آف شورکمپنیوں کے نام ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے بغاوت کا علم بلند کیا ہے ٗ ایک صاحب کی بیگم کی ضمانت ضبط ہونے کے باوجود وہ خود منہ چھپائے پھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان گزشتہ تین سالوں سے حکومت کے خلاف شورشرابہ کر رہے ہیں دراصل ان کے شورشرابہ کا مقصد اقتدارحاصل کرنے کیلئے شارٹ کٹ راستہ کی تلاش ہے جو کبھی انہیں نہیں مل سکے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا کوئی ایشو نہیں جن لوگوں نے ناجائز ذریعہ سے دولت کو باہر بھیجا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے، حکومت بھی اسی کے حق میں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آف شور کمپنیاں قانونی ہیں۔ پی آئی اے کے تمام جہاز آف شورکمپنیوں کے نام ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…