جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس، اہم فیصلہ کر لیا گیا

datetime 7  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سول و عسکری قیادت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک کے مجموعی داخلی اور خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری سمیت ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کے صورتحال پر جائزہ لیا گیا ہے۔ اجلاس کے شرکا نے امریکی ڈرون حملے کو ملکی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف قرار دیا اور ملکی خوشحالی ، استحکام کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کا نوٹس لے کر انہیں ناکام بنانے کا عزم کا اظہار کیا۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کے روز راولپنڈی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کے معاملات پر اعلیٰ سول و عسکری قیادت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر اور دیگر عسکری حکام نے شرکت کی جبکہ سول حکام میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ، سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سمیت قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں 21مئی کے امریکی ڈرون حملے پر متفقہ طور پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور حملے کو پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف قرار دیا اور کہا گیا کہ اس طرح کے حملوں سے پاک امریکا باہمی تعلقات سمیت پاک افغان مفاہمتی عمل شدید متاثر ہو سکتا ہے۔ اجلاس میں آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آپریشن ضرب عضب کے ثمرات کو ضائع ہونے نہیں دیں گے۔ اجلاس کے شرکاء نے افغانستان میں امن و امان کے قیام کے لئے افغان مفاہمتی عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ سی پیک کے سکیورٹی کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ اجلا س میں ملک کی خوشحالی، استحاکم کے خلاف دشمن کی سازشوں کا نوٹس بھی لیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملک کے قومی مفادات کا ہر صورت میں تحفظ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…