عوام کیلئے بڑی خوشخبری ‘ 6 لاکھ سمارٹ فونزکسے دیئے جائیں گے؟‘حکومت پنجاب بازی لے گئی
7
جون 2016
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے کسانوں کو پیداوار بڑھانے اور زراعت میں جدت لانے کیلئے اہم اقدام کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے کسانوں کو ہائی ٹیک کرنے کی تیاریاں کرلی ہیں‘ سال2016-17 کے مالی بجٹ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے چھ لاکھ کسانوں کو اسمارٹ فونز فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ کسانوں کو اسمارٹ فون فراہم کرنے کا مقصد موسم کی پیشگی اطلاع فراہم کرنا ہے،ایک اندازے کے مطابق حکومت پنجاب تقریباََ6 کروڑ روپے کے سمارٹ فونز فراہم کرنے میں خرچ کرے گی‘اس سلسلے میں پنجاب حکومت کا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، محکمہ موسمیات سے مل کر موبائل سوفٹ ویئر تیار کرے گا۔ سمارٹ فون فراہم کرنے کے علاوہ پنجاب حکومت ای کریڈٹنگ کے ذریعے کسانوں کو سالانہ ستر ہزار روپے تک کے بلا سود قرضے فراہم کرے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں