اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم دفاعی معاہدے طے پانے کا امکان ،ترکی پاک بحریہ کی 3 آگسٹا خالد کلاس آبدوزوں کو اپ گریڈ کرے گا، اپ گریڈیشن کے معاہدے اسی ماہ طے پانے کا امکان ہے۔منگل کو وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم دفاعی معاہدے طے پانے کا امکان ہے،ترکی پاک بحریہ کی 3 آگسٹا خالد کلاس آبدوزوں کو اپ گریڈ کرے گا،آبدوزوں کی اپ گریڈیشن سے متعلق معاہدے اسی ماہ طے پانے کا امکان ہے،معاملات پاکستان اور ترکی کے وزیر دفاع کی حالیہ ملاقات میں طے پائے تھے، پاکستان ترکی سے کثیر الامور ٹی 129 جنگی ہیلی کاپٹرز بھی خریدے گا،ٹی 129ہر موسم میں بہترین کارکردگی دکھانے والا بہترین جنگی ہیلی کاپٹر ہے جو پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں مدد دے گا، پاکستان ترکی سے 4-ADAکلاس اسٹیلتھ بحری جنگی جہاز بھی لے گا چاروں جنگی جہاز دس سال کے عرصے میں کراچی میں تیار کئے جائیں گے۔