جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے چین کی نئی پراڈکٹ کی دنیا میں دھوم،خریداروں کی لائن لگ گئی

datetime 6  جون‬‮  2016 |

نیویارک (آئی این پی)اگرچہ امریکہ کے صدارتی انتخابات کیلئے ری پبلکن کے متوقع نامز د امید وار ڈونلڈ ٹرمپ نے چینیوں کے امریکی روزگار حاصل کرنے اور امریکی صارفین سے رقم کمانے کے طریقوں کے بارے میں مبالغہ آرائی سے کام لے کر اپنے بلیو کالر حامیوں سے اپیل کی ہے تاہم اس کے چہرے نے چینی تیارکنندگان کو اس کے چہرے کے مختلف تاثرات والے امریکیوں کو ٹائیلٹ پیپرکی فروخت کر کے رقم فراہم کرنے کا ایک اور موقع فراہم کیا ہے ، کئی چینی کمپنیوں پہلے ہی اس قسم کے دلچسپ ٹرمپ ٹائیلٹ پیپر تیار کررہی ہیں جن پر ’’ ڈمپ وڈ ٹرمپ ‘‘کا نعرہ تحریر ہے ،خریدار مسکراتے اشارہ کرتے اور پاخانہ کرتے ہوئے سمیت ڈونلڈ ٹرمپ کے چہرے کے مختلف تاثرات والے ٹائیلٹ پیپروں میں سے انتخاب کرسکتے ہیں ، میڈیا اطلاعات کے مطابق ان میں ایک کمپنی چنگ ڈاؤ ویل پیپر انڈسٹریل کمپنی ہے جس کا کہنا ہے کہ اس کے ٹرمپ ٹائیلٹ پیپرز کی فروخت وسط فروری کے بعد سے اضافہ ہورہا ہے۔اس کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے پہلے ہی 50سے زیادہ آرڈر ملے ہیں ،ان میں سے بعض آرڈرپانچ ہزار رولز تک کیلئے ہیں ،زیادہ آرڈر امریکی خریداروں نے دیئے ہیں ، چینی آن لائن بزنس ٹو بزنس پلیٹ فارم علی بابا ڈاٹ کام پر 70سے زیادہ چینی تیارکنندگان کو ان ٹرمپ ٹائیلٹ پیپرز فروخت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے خواہ اس کا مقصد منہ بند کرنے کا کوئی تحفہ ہو یا واقعی صاف کرنے کیلئے استعمال کرنے کا مقصد ہو بظاہر امریکی ٹرمپ ٹائیلٹ پیپرز سے لطف اٹھارہے ہیں ، اگرچہ چینی فروخت کنندگان کی طرف سے خوردہ فروخت قیمت اوسطاً 50امریکی سینٹ ہے ، ای بے یا اما زون پر دوبارہ فروخت کی قیمت 30امریکی ڈالر تک ہوسکتی ہے ۔ٹرمپ ٹائیلٹ پیپرکے لئے زیادہ نمایاں خریداروں میں سے ایک سڈنی لیورکس ہے جو کہ امریکی خواتین قومی فٹبال ٹیم کی رکن ہے اس نے مئی میں انسٹا گرام پر ٹائیلٹ پیپر کے ایک رول کی تصویر پوسٹ کی ہے ،لیورکس نے اپنے پوسٹ کے کیپشن پر تحریر کیا ہے کہ ’’میرے شوہر نے حال ہی میں ہمارے گھر کیلئے ان ٹائیلٹ پیپروں کے گچھے کا آرڈر دیا ہے ،میں انہیں پسند کرتی ہوں # یہ دلچسپ ٹائیلٹ پیپرز ہیں ‘‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…