جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

روزے رکھنے پرپابندی،چین کا موقف بھی سامنے آگیا

datetime 6  جون‬‮  2016 |

بیجنگ (آئی این پی)چین نے مسلمانوں کو مذہبی عقائد کے مطابق روزے رکھنے اور ملک بھر میں مذہب آزادی کو یقینی بنانے کے عزم کا ایک بار پھر اظہار کیا ہے ۔ چین میں مذہبی آزادی کے حوالے سے متعدد غلط فہمیاں موجود ہیں ۔عموماً مغربی ممالک چینی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے یہ تاثر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ چینی مسلمانوں پر مذہب کے حوالے سے سخت پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔ مغربی میڈیا اور مغربی ممالک ایسے الزامات اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے کی خاطر کرتے ہیں ۔ چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چینی حکومت متعدد مرتبہ بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ زمینی حقائق پر متوجہ کر چکی ہے ۔ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ واضح ہوتا ہے کہ چین میں موجودہ قوانین مذہبی سرگرمیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہیں جس میں روزہ رکھنے کے علاوہ بدھا کی عبادت ، نماز کی ادائیگی ، تبلیغ ، تلاوت شامل ہیں اس کے علاوہ مذہبی اجتماعات اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے مذہبی آزادی کو یقینی بنایا جاتا ہے ۔ ان تمام مذہبی سرگرمیاں کو چینی قوانین کے مطابق تحفظ حاصل ہے اور کسی بھی ادارے یا انفرادی شخص کو ان میں دخل اندازی کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ مسلمانوں کو حج کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے بھی چینی حکومت کی طرف سے مکمل معاونت حاصل ہے ۔ 1996سے اب تک سنکیانگ حکومت ہر سال مسلمانوں کو خصوصی طیاروں کے ذریعے حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب کے شہر مکہ لے جاتی ہیں ۔ مقامی حکومت کی جانب سے عازمین حج کو طبی امداد اور مترجم بھی فراہم کئے جاتے ہیں اور انہیں ہر طرح کا تحفظ دیا جاتا ہے ۔ مساجد میں اجتماعی طور پر افطار کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے اور مخیر حضرات افطار کے لئے مالی معاونت بھی فراہم کرتے ہیں ۔ مقامی حکومت بھر پور کوشش کرتی ہے کہ رمضان المبارک میں تمام مذہبی سرگرمیاں معمول کے مطابق سر انجام پائیں ۔ ایسے ہوٹلز جہاں حلال کھانا فروخت کیا جاتا ہے انہیں ثوابدیدی اختیار حاصل ہے کہ وہ دن میں ہوٹلز کھلے رکھیں یا بند۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…