نیویارک (این این آئی)سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چمپئن محمد علی کا جسدخاکی امریکی ریاست کنیٹکی میں ان کے آبائی علاقے لوئی ول پہنچا دیا گیا ہے جہاں رواں ہفتے جمعے کو نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔اس سے پہلے خاندان کے ذرائع نے کہا کہ جمعہ کو ان کا بہت بڑا جنازہ منعقد کیا جائیگا تاکہ دنیا بھر کے لوگوں کو انھیں خداحافظ کہنے کا موقع مل سکے۔یاد رہے کہ کھیلوں کی دنیا کی شہر ہ آفاق شخصیت محمد علی ہفتے کو 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ان کے خاندان کے ذرائع نے کہا کہ ان کا انتقال نامعلوم قدرتی وجوہات سے ہونے والے سیپٹک شاک سے ہوا ٗ سیپٹک شاک میں مریض کا بلڈ پریشر کسی انفیکشن کے باعث خطرناک حد تک گر جاتا ہے۔لوئی ول ایئر پورٹ سے گاڑیوں کے ایک قافلے کی شکل میں محمد علی کے تابوت کو لوئی ول کے اسلامی سینٹر لایا گیا ۔لوئی ول اسلامی سینٹر میں منعقد ہونے والی دعائیہ تقریب میں مسلمان ٗمسیحی ٗیہودیوں سمیت مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور انھیں خراجِ تحسین پیش کیا۔محمد علی کے خاندان کے ترجمان باب گنیل نے کہا کہ وہ ساری دنیا کے شہری تھے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ان کے جنازے میں شرکت کر سکیں۔
عظیم باکسر محمدعلی کی نماز جنازہ،امریکہ میں نئی تاریخ رقم ہوگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































