جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

چین نے امریکی وزیر دفاع کے بیان کو مسترد کر دیا

datetime 6  جون‬‮  2016 |

بیجنگ (این این آئی)چین کی پیپلز ریپبلک آرمی کے ایڈمرل سن جیانگ یو نے امریکی وزیر دفاع کے بیان کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ چین کو تنہا نہیں کیا جاسکتا۔ایڈمرل سن جیانگ یو نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی تنہا نہیں تھے ، اب بھی تنہا نہیں ہیں اور نا ہی مستقبل میں ہمیں تنہا کیا جا سکتا ہے۔سن جیانگیو نے اس خطے میں بحری کشیدگی کا الزام امریکہ پر عائد کیا۔ انہوں نے خطے کے ممالک کیلئے امریکی حمایت کو تنقید کا نشانہ بنایا انھوں نے کہا کہ وہ ممالک جوسرد جنگ والی ذہنیت برقرار رکھے ہوئے ہیں اور ان تنازعات سے ان کا کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے انہیں اپنے ذاتی مفادات کے لیے سبوتاژکرنے والے عمل میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے سنگاپور میں سلامتی کی بین الاقوامی کانفرنس میں وزرائے دفاع اور سلامتی کے امور کے مبصرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کی اس اسٹریٹیجک اہمیت کی سمندری حدود اور اس سے باہر چین کی کارروائیوں سے متعلق تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…