جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

افغانستان میں طالبان کاحملہ،امریکی صحافی ،مترجم سمیت4افرادہلاک

datetime 6  جون‬‮  2016 |

کابل(آئی این پی )افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان کے حملے میں امریکی صحافی ڈیوڈ گلکی اور افغان مترجم سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابقصوبہ ہلمند میں مرجہ کے مقام کے قریب طالبان کی جانب سے راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں امریکی صحافی ڈیوڈ گلکی، اور ان کا افغان مترجم ذبیح اللہ تمنا، گاڑی کا ڈرائیور اور ایک فوجی شامل ہیں۔ امریکی فوٹو جرنلسٹ ڈیوڈ گلکی اور ان کے افغان مترجم ذبیح اللہ تمنا ہلمند صوبے کے شہر لشکر گاہ سے افغان فوج کے ہمراہ مرجہ جا رہے تھے جب ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ طالبان کی جانب سے راکٹ حملے کے بعد گاڑی پر فائرنگ بھی کی گئی تھی۔ قافلے میں دو اور امریکی صحافی بھی موجود تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔ ڈیوڈ گلکی نے 2007 میں عراق میں امریکی میرینز پر ویڈیو بنانے پر نینشل ایمی بھی حاصل کیا تھا۔ 2011 میں وائٹ ہاس فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن نے ان کو بہترین فوٹوگرافر کے ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…