جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

رمضان المبارک کی آمد، مسجد حرام میں خصوصی تبدیلیاں، خادم حرمین شریفین نے حکم جاری کر دیا

datetime 6  جون‬‮  2016 |

ریاض (این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنے شاہی فرمان میں مسجد حرام کے توسیعی پروجیکٹ کے بعد تیار ہونے والے مقامات کو ماہ صیام کے دوران نمازیوں ، روزہ داروں اور معتمرین کے لیے کھولنے کی ہدایت کی ہے۔نیز شاہ سلمان نے رمضان کی آمد کے موقع پر اپنے سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام خصوصی پیغام میں انہیں مبارکباد دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دین دشمن لوگ ہمارے مذہب کو دہشت گرد سے جوڑ کر بدنام کر رہے ہیں۔ ہمیں ایسی سازشوں سے خبردار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو رمضان المبارک کی زیادہ سے زیادہ اللہ کی عبادت میں صرف کرنا چاہئے۔ ان کا خصوصی پیغام وزیر اطلاعات اور ثقافت نے پڑھ کر سنایا۔ شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ مسجد حرام کی توسیع کے بعد تیار ہونے والی گیلریوں، چھتوں، زیر زمین اور بالائی منزلوں کو روزہ داروں کے لیے کھول دیا جائے تاکہ ماہ صیام کے دوران معتمرین اور زائرین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نا کرنا پڑے۔

مزید پڑھئیے: عظیم باکسر محمد علی کے ہاتھ پر کتنے لاکھ امریکیوں نے اسلام قبول کیا ؟ جان کر ہر زبان سبحان اللہ کہہ اٹھے گی

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ توسیع حرم کے بعد مسجد حرام کی شمالی، مغربی اور جنوبی سمتوں کے احاطتوں کو نمازیوں کے لیے استعمال میں لایا جائے۔اللہ کے مہمانوں کی ہر مْمکن سہولت اور ضرورت کے تناظرمیں وضو کے لیے پانی کی بروقت فراہمی، سحر وافطار کے اوقات میں ٹھنڈے پانی کا انتظام کرنے، مسجد حرام کی مخلتف منازل کے درمیان آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والے برقی زینوں کو چالو رکھنے، روشنی کا بہتر انتظام کرنے، مسجد حرام میں ایئرکنڈیشن سسٹم، ساؤنڈ سسٹم، آگ سے بچاؤ اور مانیٹرنگ کے نظام کو مربوط بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔شاہ سلمان کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ مسجد حرام کی شمالی چھتوں، (ٹیرس) اور ان سے ملحقہ مقامات میں فراہمی آب کو یقینی بنایا جائے۔ ان میں برقی زینوں کا نظام ٹھیک رکھا جائے۔ زیر زمین پیدل چلنے والے زائرین کے لیے روشنی کا انتظام کیا جائے۔ دائرے کی شکل میں مسجد حرام کے زیر زمین راستے کو چالو رکھا جائے۔ مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کی شمالی سمت میں زیر زمین کھودی گئی سرنگوں کو مربوط بنایا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ مطاف میں زائرین کی گنجائش بڑھائے جانے۔ تمام منازل میں روشنی اور ائیر کنڈیشن نظام برقرار رکھنے، ساؤنڈ سسٹم، الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم اور ہنگامی حالت میں آگ پر قابو پانے کے تمام ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…