دبئی( آن لائن ) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ہفتے کے روز گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹوں کی نیلام عام کے موقع پرایک مقامی عرب کاروباری شخصیت نے دنیا کی مہنگی ترین نمبر پلیٹ [1] خرید کر خود کو ’نمبر ون‘ ثابت کر دکھایا۔ پچاس لاکھ ڈالر مالیت کی نمبر پلیٹ کے خریدار عارف احمد الزرعونی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کا تہیہ کر رکھا تھا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عارف احمد الزعونی نے من پسند نمبر پلیٹ 50 لاکھ ڈالر میں خرید کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔خیال رہے کہ شارجہ میں ہفتے کے روز وی آئی پی نمپر پلیٹوں کی نیلامی کے موقع پر 60 ایسی نمبر پلیٹیں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھیں۔ ان میں ایک پلیٹ نمبر “1” کی خریداری میں عارف الزرعونی نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ اس نمبر کی بولی کے دوران اس کی قیمت 18 ملین درہم تک جا پہنچی۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 49 لاکھ بنتی ہے۔ الزرعونی نے بولی کی آخری رقم ادا کرتے ہوئے ’نمبرون‘ پلیٹ حاصل کرلی۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ ہی خود کو نمبر ون دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ ان کی گاڑی کا نمبر پلیٹ بھی 1 ہو۔ اس نمبر کیحصول کے لیے وہ کوئی بھی قیمت چکانے کے لیے تیار تھے۔اخبار “گلف نیوز” کے مطابق گاڑیوں کے نمبر پلیٹوں کی نیلامی میں 60 نمبر پیش کیے گئے تھے جو مجموعی طور پر 50 ملین درھم یا 13.6 ملین ڈالر میں فروخت ہوئے۔ ان میں 50,333 اور 1000 نمبر بھی شامل تھے۔ 12 اور 22 نمبر پلیٹیں 5 لاکھ 60 ہزار ڈالر کی قیمت میں فروخت ہوئیں جب کہ نیلامی میں مجموعی طور پر 1300 امرائنے حصہ لیا۔خیال رہے کہ شارجہ میں سنہ 2008ء4 کو نمبر پلیٹوں کی ہونے والی نیلامی کے دوران پلیٹ نمبر 1 52.2 ملین درہم یعنی 14.2 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔
’’شوق کا کو ئی مول نہیں ‘‘ 50 لاکھ ڈالر کی نمبر پلیٹ۔۔۔کس نے خریدی ؟ جان کر حیران رہ جا ئینگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































