اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عوام رقم نکلوانے کیلئے ٹوٹ پڑے،بینکوں کے پاس کیش کم پڑ گیا

datetime 3  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوام رقم نکلوانے کیلئے ٹوٹ پڑے،بینکوں کے پاس کیش کم پڑ گیا،عوام کی بڑی تعداد رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ سرکاری سطح پر بینکوں سے زکوة کی رقم کی کٹوتی کی وجہ سے اپنی رقم نکلوانے کے لئے بینک پہنچ گئی، کثیر تعداد میں کیش کی ڈیمانڈ کی وجہ سے بینکوں کو کیش کی کمی کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ عوام کی اکثریت کا کہنا تھا کہ وہ خود زکوة کی رقم تقسیم کریںگے اور وہ نہیں چاہتے کہ حکومت ان کی رقم سے زکوة کاٹ کر تقسیم کرے۔زکواة اسلام کا ایک اہم ترین فریضہ ہے ، اس کی فرضیت شریعت کے قطعی دلائل سے ثابت ہے، جن کا انکار کرنا کفر ہے ، ایسا شخص دائرہ اسلام سے اسی طرح خارج ہو جاتا ہے جیسے نماز کا انکار کرنے والا شخص اسلام سے نکل جاتا ہے۔زکوةاللہ رب العزت کی جانب سے جاری کردہ وجوبی حکم ہے، جس کا پورا کرنا ہرصاحب نصاب مسلم پر ضروری ہے۔ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی زکوةدینے والوں پر اسلام ایک ذمہ داری عائد کرتا ہے جس ادا کرنے کے لئے لوگ اپنے پیسے بنکوں سے رمضان سے قبل نکلوا لیتے ہیں اور کچھ لوگ اپنے پیسے کو بچانے کیلئے بنکوں سے نکلواتے ہیں۔ نیت جیسی بھی ہو اس کا اثر بینکنگ سیکٹر پر بہت برا پڑتا ہے جس کے باعث بینکوں سے بھاری تعداد میں پیسہ نکلوایا جاتا ہے اور نوبت یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ بینکوں کے پاس کیش کم پڑ جاتا ہے۔ کچھ ایسی ہی صورتحال کا سامنا آج کل پاکستانی بینک کررہے ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…