اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیز خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی ملازمین کو یکم جولائی 2016 سے رننگ بیسک پر 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیا جائے گا ٗ وفاقی ملازمین کے لیے ایم فل الاؤنس 2500 روپیماہانہ کردیا گیا ہے اور ایڈیشنل چارج اور ڈیپورٹیشن الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کردیا گیا ہے، گریڈ 1 سے 15 کے وفاقی ملازمین،کنونس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا۔ وزیرخزانہ نے مزدور طبقے کی کم سے کم اجرت 13 ہزار سے بڑھا کر 14 ہزار روپے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 85 سال سے زائد عمر والوں کی پنشن میں 25 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے جب کہ وفاقی ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں