جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

بھارت نے نیوکلیئر سپلائرگروپ میں شمولیت کیلئے باضابطہ درخواست دیدی،چین کے بارے میں بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 3  جون‬‮  2016 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارت نے نیوکلیئر سپلائرگروپ میں شمولیت کے لیے باضابطہ درخواست دے دی ٗ نریندرمودی 4 جون کو امریکا کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ کیس کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے نیوکلیئرسپلائرگروپ میں شمولیت حاصل کرنے کیلئے باضابطہ درخواست دے دی گئی ہے یہ درخواست نیوکلیئر سپلائر گروپ سے 7 سال مذاکرات کے بعد 12 مئی کو دی گئی جس کے ایک ہفتے بعد ہی پاکستان نے بھی اس گروپ میں شامل ہونے کے لیے درخواست دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی شمولیت کا پہلا بڑا امتحان 9 اور 10 جون کو ویانا میں ہونے والے نیوکلیئرسپلائرگروپ کے اجلاس میں ہوگا جس کے بعد نیوکلیئرسپلائرگروپ کی منصوبہ کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل ہوگا جب کہ وزیراعظم نریندر مودی اس کیس کو مضبوط بنانے کے لیے 48 ارکان کے ہمراہ 4 جون کو امریکا کا دورہ کررہے ہیں۔بھارت کو اپنی کوشش کامیاب بنانے کیلئے اب بھی چین کی صورت میں اہم چیلنج درپیش ہے جس نے پاکستان کی وجہ سے اس کیس کو ویٹوکیا ہوا ہے جبکہ اسی سلسلے میں بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے 24 مئی کو چائنا کا دورہ بھی کیا لیکن وہاں سے انہیں کوئی واضح جواب نہ مل سکا تاہم چینی حکام نے اس سلسلے میں مذاکرات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…