اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کا حکومت کا 2018ء تک بجلی کی خود کفالت کا دعویٰ مذاق بن گیا‘ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیپرا نے حکومتی اقدامات کا بھانڈہ پھوڑ دیا، رپورٹ کے مطابق ملک کے 32 ہزار 7 سو دیہاتوں میں بجلی سرے سے موجود ہی نہیں، پیسکو کے زیر انتطام 5,833 دیہاتوں میں بجلی کا نام و نشان موجود نہیں، اسی طرح وفاقی دارلحکومت کے 821 دیہات بجلی سے یکسر محروم ہیں، لاہور ریجن میں 1 ہزار 54 دیہات‘ ملتان میں 4,023 دیہات، سکھر میں 6,748 دیہات، فاٹا میں 96 دیہات، گوجرانوالہ میں 88 دیہات‘ فیصل آباد کے 1 ہزار 446 دیہات، حیدر آباد میں 6 ہزار 7 سو 93 دیہات، بلوچستان میں 5 ہزار 8 سو2 دیہاتوں میں بجلی کا نام و نشان موجود نہیں، حکومت نے تاحال ان دیہاتوں میں ٹرانسمیشن لائنزنہیں بچھائیں ۔