بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاک، بھارت میچ، محمد عرفان کا خوف بھارتی بلے بازوں کے ”سر چڑھ“ کر بولنے لگا

datetime 13  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی  ورلڈکپ کا آغاز ہونے میں محض ایک دن باقی رہ گیا ہے اور اس ٹورنامنٹ کے اہم یعنی پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے میں 2 دن باقی ہیں لیکن پاکستان کے طویل القامت باﺅلر محمد عرفان کا خوف بھارتی بلے بازوں پر کچھ اس طرح چھایا ہے کہ انہوں نے 2 دن پہلے ہی بھرپور پریکٹس شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ کا انتظار جہاں دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین بے صبری سے کر رہے ہیں وہیں دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیمیں بھی بھرپور پریکٹس کر رہی ہیں جبکہ بھارتی بلے باز پریکٹس سیشن کے دوران صرف اور صرف محمد عرفان کا مقابلہ کرنے کی تیاری میں مصروف ہیں۔ سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں بھارتی بلے بازوں کو ”سٹولز“ پر کھڑے ہو کر باﺅلنگ کروائی جا رہی ہے تاکہ وہ محمد عرفان کے ”ہائی باﺅنس“ اور تباہ کن رفتار کو آسانی سے کھیل سکیں۔ پریکٹس سیشن میں موجود تمام باﺅلرز ’سٹولز‘ اور ’سٹینڈز‘ پر کھڑے ہو کر اتنے ہی ”باﺅنس“ پر گیند کرا رہے ہیں جتنا ”باﺅنس“ محمد عرفان کو باﺅلنگ کے دوران حاصل ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ محمد عرفان پاکستان کرکٹ ٹیم کے فرنٹ لائن باﺅلر ہیں اور اس سے قبل بھی بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ محمد عرفان بھارتی بلے بازوں کیلئے تو خطرناک ثابت ہوں گے تاہم نئے باﺅلر یاسر شاہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…