اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی جماعت ڈیموکریٹک کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کا چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کے نام اہم پیغام آ گیا۔بلاول بھٹو آج کل پیپلز پارٹی میں نئی روح پھونکنے کیلئے عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں۔ ان کے جلسوں جلوسوں کی گونج امریکی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن تک پہنچ گئی۔ ہیلری کلنٹن نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے نام ٹیکسٹ میسج میں کہا کہ ’’میں نے بلاول کو صرف ٹی وی پر دیکھا ہے اور وہ اپنی ماں جیسا لگتا ہے‘‘ انہوں نے بلاول بھٹو کے نام پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ وہ اپنی والدہ کی طرح کامیابیاں سمیٹیں گے۔