بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

اہم ملک نے افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا

datetime 30  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوفیہ (این این آئی) بلغاریہ کے حکام نے کہا ہے کہ حراست میں لیے گئے 53 افغان مہاجرین کو واپس یونان روانہ کیا جائے گا۔صوفیہ حکومت کے مطابق کسی کو غیر قانونی طور پر ملکی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔غیر ملکی میڈیا نے بلغاریہ کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ یونان سے بلغاریہ میں داخل ہونے والے 53 افغان مہاجرین کو واپس روانہ کیا جائے گا، یہ افغان مہاجرین ایک کارگو ٹرین میں چھپ کر یونان سے بلغاریہ پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے تاہم بعدازاں انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔بلغاری حکومت کے مطابق ان مہاجرین کو ملک بدر کرنا دراصل دیگر مہاجرین اور تارکین وطن کیلئے ایک سخت پیغام ہو گا کہ وہ کبھی بھی ایسا راستہ اختیار کرتے ہوئے بلغاریہ میں داخل ہونے کی کوشش نہ کریں۔واضح رہے کہ بلغاریہ اور یونان کے مابین سرحدیں 5 سو کلو میٹر طویل ہیں، بحیرہ ایجین سے براستہ ترکی یونان پہنچنے والے مہاجرین کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ مقدونیہ یا بلغاریہ سے ہوتے ہوئے آگے دیگر یورپی ممالک پہنچ جائیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…