اسلام آباد (این این آئی) حکومت کی جانب سے ملک میں 30لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی توسیعی مدت تیس جون 2016ء کو اختتام پذیر ہو گی ۔ وزارت سیفران کے ترجمان کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں تیس لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں عارضی طور پر توسیع کی ہے جو تیس جون کو ختم ہو رہی ہے اس سے قبل حکومت نے افغان مہاجرین کو ملک میں 31دسمبر 2015ء تک قیام کی اجازت دی تھی تاہم وفاقی کابینہ کی منظوری کے افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں عارضی طور پر 30جون 2016ء تک توسیع کردی گئی ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان گزشتہ تیس سالوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے جو عالمی سطح پر سب سے طویل میزبانی ہے، افغانستان میں تعمیر نو و بحالی کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اور افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جا کر تعمیر نو و بحالی کے کاموں میں حصہ لیں۔
30لاکھ افغان مہاجرین کی ملک بدری،فیصلے کی گھڑی آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































