سڈنی پاکستان نے انگلینڈ کو وارم اپ میچ میں شکست دے کر ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن پانچ کے مجموعی اسکور پر معین علی احسان عادل کا شکار بن گئے۔ ایلکس ہیلز اور گیری بیلنس نے دوسری وکٹ کے لیے 64 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس موقع پر ہیلز 31 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی وکٹ بن گئے۔ بیلنس نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور جو روٹ کے ساتھ ساتھ مل کر اسکور کو 135 تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر یاسر شاہ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں بیلنس اور پھر انگلش کپتان آئن مورگن کو پویلین راہ دکھا دی۔ اسکور 157 تک پہنچا تو یاسر نے ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے روی بوپارہ کی وکٹیں بکھیر دیں۔ انگلینڈ نے روٹ کی ذمے دارانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 250 رنز بنائے، روٹ نے 85 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ سہیل خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو 10 رنز پر دونوں اوپنرز رخصت ہو چکے تھے۔ یونس خان اور ھارث سہیل نے اسکور کو 43 تک پہنچایا لیکن اس موقع پر یونس ہمت ہار بیٹھے اور 19 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اسکور 78 تک پہنچا تو حارث ایک بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 33 رنز بنائے۔ اس موقع پر پاکستانی ٹیم مشکلات سے دوچار نظر آتی تھی لیکن مصباح الحق اور عمر اکمل کی ذمے داراہ بلے بازی کی بدولت پاکستانی ٹیم نے چھ وکٹ کے نقصان پر ہدف تک رسائی حاصل کر لی۔ پاکستان کی جانب سے مصباح نے ناقابل شکست 91 جبکہ ععر اکمل نے 65 رنز بنائے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مبینہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ٹک ٹاکر ہلاک
-
بدھ کو عام تعطیل کا اعلان
-
ہمارا امیرالعظیم
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
رجب بٹ کی دولت کتنی ہے؟ پہلی بار حیران کن انکشافات سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری
-
اگلے ماہ مجموعی طور پر12تعطیلات متوقع
-
انسان کی زیادہ سے زیادہ عمر کتنی ہو سکتی ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
-
فیفا صدر کا ارجنٹینا فٹبال فیڈریشن کو بھیجا گیا خط لیک ہوگیا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کا امکان
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
-
محبوبہ نے آشنا کو گھر بلا کر بلیڈ سے اس کا نازک عضو کاٹ دیا
-
اورنج ٹرین، سپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم
-
آئی فون 18 کی ریلیز سے متعلق ایپل کا بڑا فیصلہ!



















































