کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ کی کینٹربری یونیورسٹی کے ایک روبوٹ نے پیشن گوئی کی ہے کہ افغانستان ورلڈکپ2015کا سہرااپنے سرپرسجالے گا۔ کینٹربری کے پی ایچ ڈی کے طالب علم ایڈوارڈو سینڈووال نے پیشن گوئی کرنے والاروبوٹ تیارکیاہے جس کانام اکرام رکھاگیا ہے ،روبوٹ نے 14ممالک کے پرچم کودیکھنے کے بعد بھارت،ویسٹ انڈیز،اسکاٹ لینڈ،نیوزی لینڈ اور افغانستان کو چن لیا جس کے بعد افغانستان کو فاتح کے طورپر منتخب کرلیا۔ افغانستان ورلڈکپ کے گروپ اے میں شامل ہے جہاں سابق چمپین آسٹریلیا،بنگلہ دیش،انگلینڈ،نیوزی لینڈ،اسکاٹ لینڈ اورسری لنکا جیسی ٹیمیں موجودہیں۔ افغانستان کے ورلڈچمپین بننے کے امکانات صفر سے بھی کم ہیں تاہم روبوٹ کے خالق طالب علم کاکہناہے کہ یہ پیشن گوئی بظاہر غیر حقیقی ہے لیکن کرکٹ ایساکھیل جس کانتیجہ غیرمتوقع ہوتاہے۔ روبوٹ کانام مصری نڑاد میکسیکن فلسفر اکرام آنتاکی کے نام کی نسبت سے رکھاگیاہے۔ طالب علم کاکہناہے کہ وہ پال آکٹوپس سے متاثرتھے جو2010فٹ بال ورلڈکپ میں کامیاب پیشن گوئی کررہاتھاجس کے بعد انھوں نے فیصلہ کیاکہ اکرام کی پیشن گوئی کی صلاحیتوں کوبھی آزمایاجائے۔
افغانستان ورلڈکپ 2015کافاتح ہو گا:روبوٹ کی پیشن گوئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پرسی پولس
-
این ڈی ایم اے نے ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا
-
بھارت کے معروف اداکار اہلیہ سمیت خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار
-
بڑی خوشخبری ،گیس صارفین کے لیے اہم اعلان
-
شب معراج پر تعطیل کا اعلان
-
سیمنٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
یونیورسٹی میں 21سالہ طالبہ کا اقدامِ خودکشی،پولیس تحقیقات کا دائرہ وسیع ،تفتیش میں بڑے انکشافات سامن...
-
سندھ اور پنجاب کے دریاؤں میں غیر مقامی مچھلیوں نے تباہی مچا دی
-
ملک بھر میں شدید سردی ،محکمہ موسمیات نے صو رتحال واضح کر دی
-
بااثر شخصیت نے تیسری بیوی بننے کےلیے کروڑوں کی پیشکش کی، معروف اداکارہ کا انکشاف
-
ملک بھر میں سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی
-
بڑی خوشخبری، ملازمین کے لیے اضافی تنخواہ کا باضابطہ اعلان
-
سر میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں ، پانچ سال سے انتظار میں تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم...
-
رمضان المبارک کے باعث میٹرک کے سالانہ امتحانات کے بارے میں اہم فیصلہ














































