اسلام آباد(نیوز ڈیسککیلے کا چھلکا ایک حیران کن غذا ہے۔ امریکہ کے ماہرین خوراک کے مطابق کیلے کے چھلکے میں بھر پور غذائیت ہوتی ہے۔کیلے کے چھلکے کو خواراک کے طورپر استعمال کرنا شاید عجیب ہو مگر بھارت اور آسٹریلیا کے بہت سے حصوں میں کیلے کے چھلکوں کو ذائقے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ماہرین خوراک کا کہنا ہے کہ کیلے کے چھلکے میں بہت زیادہ مقدار میں فائبر زہوتے ہیں جو بال(خوراک کی نالی) کی حرکت کو ترتیب سے رکھتے ہیں۔گزشتہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ فائبر کولیسٹرول پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن سی،بی 6 ،بی12 اور مگنیشیم اور پوٹاشیم کے ساتھ ساتھ کچھ مقدار میں پروٹین بھی ہوتی ہے۔2011 میں ایک جریدے میں شا? ہونے والے اپلائیڈ کیمسٹری اور بای?ٹیکنالوجی کے مضمون کے مطابق کیلے کے چھلکوں میں بائیو ایکٹیو مرکبات جیسے پولی فینولز،کیروٹینائڈز اور دیگر مرکبات ہوتے ہیں۔کیلے کے چھلکے میں وٹامن اے ہوتا ہے جو دانتوںاور ٹشوز کو مضبوطاور جلد کو نرم رکھتا ہے،وٹامن بی6 جسم کے حفاظتی نظام ،ذہنی صلاحیت اور دل کی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔وٹامن بی 12 بھی ذہن اور عصبی نظام کے لیے ایک اہم جز ہے۔ کیلے کے چھلکے میں موجود وٹامن بی اور انٹی آکسیڈنٹ میٹابولیزم کے عمل کو تیزکرتے ہیں۔ کیلے کے چھلکے کا استعمال ان افراد کے لیے کارگر ہے جو اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں۔وٹامن سی جسم کے ٹشوز کی نشونما کرنے،اور زخموں کو بھرنے کے لیے اہم ہے۔کیلے کے چھلکوں میں مزاج کو تقویت پہنچانے والے ہارمون سیروٹونن ہوتے ہیں۔ان سب کے علاوہ ٹریپٹوفن ایک اہم امائینو ایسڈ ہے جو نیند کے مسائل کے علاج کے لیے اہم ہے۔ کیلے کے چھلکے میں موجود مرکب لیوٹین رات میں دیکھنے کی قوت کی حفاظت کرتا ہے اور اندھا پن ہونے کے خدشات کو کم کرتا ہے۔کیلے کی چھلکوں کوعموما پکایا،ابالا یا تیل میں فرائی کیا جاتا ہے۔کیلے کے چھلکوں کے علاوہ باقی پھل جیسے کہ مالٹے کے چھلکوں میں بھی بہت سے اہم غذائی اجزا ہوتے ہیں جو صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔
کیلے کو چھیل کر نہیں،چھلکے سمیت کھائیں، وجہ جان لیں تو آپ بھی ایسا کرنے پر مجبور ہو جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ
-
رمضان کے دوران دفتری اوقات کا نوٹیفکیشن جاری
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
گندم کی سرکاری سپورٹ پرائس فی من مقرر
-
خواتین و بچوں کے حقوق کی علمبردار اماراتی خاتون “ہند العویس” کے جیفری ایپسٹین سے تعلقات...
-
حکومت عمران خان کے علاج کےحوالے سے علیمہ خان کے مطالبہ پر رضا مند
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
حکومت نے بیرونِ ملک رخصت سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دیں
-
رمضان المبارک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
لاہور کے پوش علاقے میں ہمسائے نے گھر میں گھس کر 4 سالہ بچے کو تشدد کر کے قتل کر دیا
-
عمران خان کی صحت کا معاملہ، قاسم خان کا بیان آگیا
-
پیر سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
-
بہن کو کیوں ڈانٹا؛ 18 سالہ طالبعلم نے خاتون پرنسپل کو گولی مار کر قتل کردیا
-
نک جوناس سے علیحدگی کی افواہوں پر پریانکا چوپڑا نے خاموشی توڑ دی



















































