لاہور ( این این آئی)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ریلویز نے اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے امسال بھی ماہِ رمضان میں عوام کو سستی سفری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کر دیا ۔ اس پیکج کا اطلاق یکم سے بیس رمضان المبارک(7جون تا27جون) تک ہوگا اور یہ سہولت ایڈوانس ریزرویشن کی صورت میں میسر ہوگی۔بہاؤالدین زکریا، سکھر ایکسپریس، موسیٰ پاک ایکسپریس، ملتان ایکسپریس اور مہر ایکسپریس کی مختلف کلاسوں میں 16سے 25فیصد تک رعایت دی گئی ہے۔کراچی ایکسپریس ، پاک بزنس، جعفر ایکسپریس، موسیٰ پاک ایکسپریس، ملتان ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا کی مختلف کلاسوں میں 11سے15فیصد تک رعایت دی گئی ہے۔پاکستان ریلویز نے گرین لائن، قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس ، پاک بزنس، جعفر ایکسپریس، اکبر ایکسپریس، خیبر میل ، تیزگام، ملت ایکسپریس، عوام ایکسپریس، علامہ اقبال، سبک رفتار، سبک خرام ، راول ایکسپریس اسلام آباد ایکسپریس اور مارگلہ ایکسپریس کی مختلف کلاسوں میں10فیصد تک رعایت دی ہے۔