پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیوکلیئر سپلائرگروپ،امریکہ نے پھر پلٹا کھالیا،بھارت اور پاکستان کے بارے میں اہم اعلان

datetime 28  مئی‬‮  2016 |

واشنگٹن (این این آئی) امریکہ نے ایک بار پھر بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے خطے میں اسلحہ کی دوڑ کا تعلق نہیں ٗبھارت میزائل ٹیکنالوجی کے حوالے سے تمام عالمی قوانین کی شرائط پر کاربند ہے ٗگروپ میں پاکستان کی شمولیت سے متعلق اتفاق رائے دیکھ کر غور کریں گے ٗ پاکستان دہشت گردوں اور خاص طور پر طالبان رہنماؤں کا تعاقب جاری رکھے۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ گزشتہ سال دورہ بھارت کے دوران صدر اوباما نے امریکی موقف کا اعادہ کیا تھا ۔بھارت میزائل ٹیکنالوجی کے حوالے سے تمام عالمی قوانین کی شرائط پر کاربند ہے جس کی وجہ سے وہ گروپ میں شمولیت کے لیے تیار ہے، تاہم گروپ میں تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں۔افغانستان میں ملا فضل اللہ کی تلاش کے لیے امریکی کوششوں سے متعلق سوال پر تر جمان نے کہا کہ امریکہ افغان عوام اور حکومت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ وہ دہشت گردوں اور خاص طور پر طالبان رہنماؤں کا تعاقب جاری رکھے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں نئے اراکین کی تقرری گروپ کا اندرونی معاملہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…