ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

40 بندوں کاقاتل،شکیل باباکے حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر محمد شکیل عرف بابا کی جے آئی ٹی رپورٹ منظرعام پرآگئی ہے،جے آئی ٹی میں شکیل عرف بابا نے چالیس سے زائد افرادکو قتل کرنے کا اعتراف کیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر شکیل بابا قانون کے شکنجے میں آیا تو جرائم کا کچا چٹھہ بھی کھل کر سامنے آ گیا ۔شکیل بابا ایک طویل عرصہ معصوم افراد کے خون سے ہولی کھیلتا رہا ۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلر شکیل عرف بابا 40 سے زائد انسانوں کے قتل میں ملوث ہے ۔ملزم نے 2008 میں مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں پر فائرنگ کی ۔ واقعے میں خاتون اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوئے ۔ 2009 میں حیدری اور بفرزون کے علاقوں میں لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کو جبکہ مارچ 2009 میں ہی پٹھان مہاجر کشیدگی کے دوران 9 پٹھانوں کو بفرزون اور کٹی پہاڑی کے علاقے میں 2010 میں 6 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ناظم آباد کے علاقے میں 6 پٹھان مزدوروں اور جولائی 2012 میں اپنے 4 ساتھیوں کے ساتھ سیاسی جماعت کے کارکن صفدر بلوچ کو قتل کیا ۔2012 میں ہی کالعدم مذہبی جماعت کے 2 کارکنوں کو بفرزون کے علاقے میں اور 2012 میں ہی سابق ٹان ناظم لیاقت آباد ڈاکٹر پرویز کو کے ڈی اے چورنگی پر جبکہ جون 2013میں نارتھ ناظم آباد میں سکول وین پر فائرنگ کر کے ڈرائیور کو قتل کیا ۔ ٹارگٹ کلر شکیل بابا سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…