اسلام آباد (این این آئی) افغان مفاہمتی عمل خطرے میں پڑ گیا،پاکستان کا امریکہ کو دوٹوک جواب،دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی سفیر کو بتا دیا گیا ہے کہ ڈرون حملے سے افغان مفاہمتی عمل کو نقصان پہنچا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سیکرٹری خارجہ کی غیر ملکی سفیروں سے ملاقاتیں معمول کی بات ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ کی امریکی سفیر سے ملاقات میں بلوچستان میں ڈرون حملے سے متعلق بات کی گئی تھی اور انہیں بتا دیا گیا تھا کہ اس حملے سے افغان مفاہمتی عمل کو نقصان پہنچا ہے۔