جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد کا ہی ’’اللہ حافظ‘‘ پورے ملک کا کیا ہوگا؟ افسوسناک صورتحال

datetime 27  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کا ہی ’’اللہ حافظ‘‘ پورے ملک کا کیا ہوگا؟ افسوسناک صورتحال،وزیر مملکت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی دارالحکومت میں پانی کی قلت کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ واٹر سپلائی سے رپورٹ طلب کر لی۔ جمعہ کو ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی دارالحکومت میں پانی کی قلت کی خبروں کا سخت نوٹس لیا اور سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ واٹر سپلائی سے شہر میں پانی کی صورتحال بارے مکمل رپورٹ اور وضاحت طلب کی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہر میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور جن علاقوں میں پانی کی قلت ہے وہاں پائپ لائنوں کے ذریعے فراہم کئے جانے والے پانی کے علاوہ واٹر ٹینکر کے ذریعے بھی پانی فراہم کیا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان میں زیرزمین پانی کی سطح میں بھی تیزی سے کمی ہورہی ہے، ماہرین کے مطابق اس وقت یہ سطح 1100 مکعب میٹر پانی دستیاب ہے جو آئندہ دس سال میں کم ہو کر 800 مکعب میٹر ہوجائے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق شعبہ زراعت میں 92 فیصد پانی کا استعمال ہوتا ہے۔ میونسپلٹی میں 5 فیصد145 صنعتی شعبے میں 3 فیصد پانی استعمال ہوتا ہے۔ بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک ہزار کیوبک میٹر فی کس سے کم پانی کی مقدار کے حامل ممالک پانی کی قلت کا سامنا کرنے والے ممالک میں شامل ہوتے ہیں۔ اگر خیال نہ رکھا گیا تو پاکستان بھی پانی کی قلت کا شکار ہونے والے ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…