لاہور (این این آئی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ٗباہمی اتحاد سے ہم دہشت گردی کے خطرے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، مل کر دہشت گردی سمیت پاکستان کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹ لیں گے۔مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیول وارکالج لاہورکا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے تینوں افواج کے درمیان قریبی رابطوں کو سراہا اور آپریشن ضرب عضب میں قوم کی حمایت کی بھی تعریف کی۔جنرل راحیل شریف نے کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ شجاعت اور قربانیوں کی قابل فخر تاریخ رکھتی ہے، پاک بحریہ ہمیشہ قوم کی توقعات پرپورا اتری ہے،پاک بحریہ کی تاریخ بہادری اور قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ ہماری تجربہ کارافواج ملک کودرپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہروقت تیارہیں۔