اسلام آباد(آئی این پی) بجٹ میں موبائل کالز کے چارج بڑھنے کیساتھ ساتھ ٹیلی فون سیٹ پر بھی 500 سے 1000 روپے اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے 100 روپے کے کارڈ کو ری چارج کرنے پر 64 روپے کا بیلنس ملے گا جبکہ ہر کال پر اس کے علاوہ ٹیکس کاٹا جائیگا جس سے حکومت کو اربوں روپے سالانہ آمدن ہوگی شہریوں نے کہا ہے کہ عوام کے پاس صرف ایک موبائل فون تفریح کی صورت میں موجود ہے اس پر ٹیکس لگانا ظلم کے مترادف ہے۔