اسلام آباد (این این آئی )تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بد تمیز ی کی رپورٹ عمران خان کو پیش کر دی گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں خواتین سے بدتمیزی کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ خواتین سے جلسے میں بدتمیزی کر نے والے تحریک انصاف کے ہی کارکن تھے ۔عمران خان شر پسندوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کریں گے ۔واضح رہے کہ جلسے میں خواتین سے بدتمیزی کے بعد نعیم الحق کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی تھی ۔