اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ نگار نے قومی احتساب بیورو کے بارے میں دھماکہ خیز دعویٰ کر دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں تجزیہ نگار نے کہا کہ احتساب سے بچنے اور نیب کو قابو میں رکھنے کیلئے ایڈہاک افسران کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ تجزیہ نگار نے کہا شریف برادران نیب کے اعلیٰ عہدیداروں کو پریشر میں رکھنے کیلئے ایڈہاک پر رکھ رہے ہیں۔ تاکہ افسران اپنی ملازمت مستقل ہونے کے چکر میں ان کیخلاف کوئی مزاحمت نہ کر سکیں۔رﺅف کلاسرا نے کہا کہ نیب کے 5 ڈائریکتر جنرلز کو گریڈ 21 دیا گیا تھا ۔ آج وہ گریڈ واپس لے لیا گیا ہے۔جبکہ نئے 5 افسران 20 گریڈ سے 21 گریڈ میں دوبارہ لگا دیئے گئے ہیں۔ اس طرح 3,3 ماہ کیلئے افسران کو رکھا جا رہا ہے تاکہ وہ ان کے مطابق چلتے رہیں۔ رﺅف کلاسرا نے کہا کہ چیئرمین نیب بڑے سمجھدار ہیں، وہ سرکاری بابو ہیں۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ آپ ایک ایک گریڈ ان کو آگے رکھ کرمرضی کے کام کروائیں اگر مستقل ڈی جی آ جائیں گے تو یہ مزاحمت کریں گے۔ جس کے پاس عارضی چارج ہوتا ہے اس کو یہ لالچ ہوتی ہے کہ میں نے یہ گریڈ ہمیشہ کیلئے لینا ہے۔