اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مولانا فضل الرحمن کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، سابق صدر زرداری اور وزیر اعظم نواز شریف کے مابین مولانا فضل الرحمن کے مفاہمتی کردار کرنے پر طاہر القادری نے کہا کہ”پرانے دور میں دائیاں ہوتی تھیں۔ جو رشتے طے کروایا کرتی تھیں۔ رشتہ کروانے کیلئے فریقین دائی کو ہائر کرتے تھے“ جس پر میزبان نے سوال کیا کہ آپ مولانا کو دائی سے تشبیہہ دے رہے ہیں؟ جواب میں طاہر القادری نے کہا کہ میں نے نام نہیں لیا۔طاہر القادری نے کہا کہ معاملات کو طے کرنے کیلئے بہر حال دائی کردار ادا کرتی تھی۔