اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر سیاستدان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا، عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا کہ میں آصف زرداری اور بلاول کی سوچ میں زمین آسمان کا فرق دیکھ رہا ہوں۔ بلاول پہلے بھی دو سال پاکستان نہیں آیا۔بلاول اگر زرداری سے ہٹ کر سیاست کریں گے تو کامیاب رہیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ بہت بڑی بات یہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک بہت بڑا گروپ پاکستان تحریک انصاف میں جا سکتا ہے۔ اگر بلاول نے کوئی کردار ادا کر دیا تو پارٹی بچ جائے گی۔ ورنہ پیپلز پارٹی پہلے ہی مری ہوئی ہے۔