اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تحریک انصاف کیخلاف بڑا دعویٰ کر دیا، نجی ٹی وی کے پروگرام میں جب شیخ رشید سے یہ سوال کیا گیا کہ عمران خان کو تحریک انصاف کی سپورٹ حاصل ہے؟ جواب میں شیخ رشید نے وہ کہہ دیا جو کسی نے سوچا نہ تھا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کی جماعت عمران خان کے علاوہ ہے کیا ، میں تحریک انصاف کے اور کسی رہنما کو نہیں جانتا، شیخ رشید اور عوامی مسلم لیگ تحریک انصاف سے بہت بڑی پارٹی ہے، تحریک انصاف نام ہی عمران خان کا ہے، باقی سب ادھر اُدھر سے اکٹھے ہوئے۔ عمران خان اب بھی دھرنے کیلئے نکلا تو میں اس کا حصہ بنوں گا۔