اسلام آباد(نیوزڈیسک)پُرانے دوست مل بیٹھے،دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پرانے دوست اچانک ایک ریسٹورنٹ میں اکٹھے ہوگئے وزیرداخلہ چوہدری نثار، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ایک ساتھ دیکھ کر دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے، یہ حیرت انگیز ملاقات اسلام آباد کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ہوئی جہاں عمران خان کی ریسٹورنٹ میں موجودگی کے دوران چوہدری نثار اور ایاز صادق اچانک پہنچ گئے اس موقع پر تمام سیاسی رہنماﺅں نے نہایت ہی خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا اور گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کرنے کے بعد کچھ دیر محو گفتگو بھی رہے ۔ ملاقات کی مزید تفصیلات فی الحال معلوم نہیں ہوسکیں اور نہ ہی متذکرہ رہنماﺅں نے اس ملاقات پر کوئی تبصرہ کیا ہے۔