لاہور ( این این آئی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی بجائے ملک کے سرکاری ہسپتال میں طبی معائنہ کرانے کا پابند بنانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف قومی خزانے کی رقم خرچ کر کے طبی معائنے کیلئے بیرون ملک جاتے ہیں اور بیرونی دوروں کی وجہ سے وزیر اعظم آفس کے امور التواء کا شکار ہو جاتے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں وزیر اعظم کی جانب سے علاج نہ کرانے کے باعث ان ہسپتالوں کی حالت زار قابل رحم ہے۔ اس لیے وزیر اعظم کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ بیرون سے علاج کرانے کے بجائے ملک کے سرکاری ہسپتالوں سے طبی معانیہ کرائیں۔